ابنا:تاہم کمپلیکس میں قائم پشتوشاعر امیر حمزہ خان شنواری کا مزار اور لائبریری محفوظ رہی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل میں واقع امیر حمزہ خان کمپلیکس کے باہر نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کئے گئے دو بم رات گئے زور دار دھماکے سے پھٹے جس کے نتیجے میں کمپلیکس کی بیرونی دیوار کو شدید نقصان پہنچاجبکہ کمپلیکس کے اندر قائم پشتو کے شاعر امیر حمزہ خان شنواری کا مزار اور لائبریری مکمل محفوظ رہی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع بھی نہیں ملی۔ ............../169
21 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 254958
پشاور…خیبر ایجنسی میں امیر حمزہ خان کمپلیکس کے باہر نصب دو بم پھٹنے سے کمپلیکس کی دیوار تباہ ہوگئی.